فیروزوالہ( نامہ نگار) تحصیل فیروز والا اور ڈسٹرکٹ شیخوپورہ کے گردونواح میں جعلی پٹرول پمپوں اور ڈبہ سٹیشنوں کی تعداد 450سے تجاوز کر گئی ہے جہاں حفاظتی اقدامات کے بغیر مقامی انتظامیہ کی غفلت کی بناء پر پٹرول پمپ فروخت ہو رہا ہے۔ باخبر ذرائع کے مطابق پولیس اور محکمہ لیبر کے علاوہ دیگر اداروں کے افراد کے ڈبہ سٹیشنوں سے ماہانہ منتھلی لیتے ہیں۔ان ڈبہ سٹیشنوں کو ختم کرنے کے بارے میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی واضح ہدایات کے باؤجود کوئی مؤثر کارروائی نہ کی گئی ہے جس کی وجہ سے ان ڈبہ سٹیشنوں اور جعلی پٹرول پمپوں کی تعداد بڑھ گئی ہے۔ رسول نگر پھاٹک معراج پورہ روڈ سرگودھا روڈ غریب آباد آرائیانوالا روڈ کے علاوہ قصبات کالا شاہ کاکو ، چوک ایریا، شرقپور، مریدکے، نارنگ ،اجنیانوالہ اور دیگر مقامات پر ایسے جعلی پٹرول پمپ سرعام چل رہے ہیں۔ ایسے جعلی پٹرول پمپوں پر کئی جان لیواء حادثات بھی ہوچکے ہیں مگر ان کے خاتمہ کیلئے پولیس سول ڈیفنس انتظامیہ اور دیگر اداروں کی طرف سے مؤثر کارروائی نہ کی گئی ہے۔
فیروزوالہ:جعلی پٹرول پمپوں ، ڈبہ سٹیشنوں کی تعداد 450سے تجاوز
Sep 02, 2022