دنیا میں عروج صرف ان قوموں کو ملا جنھوں نے تعلیم پر توجہ دی: شاہد عباس جوتہ


گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )محکمہ خواندگی جو کام سرانجام دے رہا ہے وہ انتہائی قابل ستائش ہے۔بالخصوص آج نان فارمل سکولوں کے بچوں کی خوداعتمادی دیکھ کر تو میں حیران رہ گیا ہوں۔ یہ بات اے ڈی سی شاہد عباس جوتہ نے محکمہ خواندگی و غیررسمی بنیادی تعلیم کے زیر اہتما م  سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں عروج صرف ان ہی قوموں کو ملا جنھوں نے تعلیم پر توجہ دی لہذہمیں بھی پاکستان کو ترقی یافتہ قوموں کی صف میں شامل کرنے کے لیے تعلیم کو فروغ دینا ہوگا۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر(لٹریسی)، گوجرانوالہ منصوراخترغوری نے بتایا کہ اس وقت ضلع گوجرانوالہ میں 385 نان فارمل سکول قائم ہیں جن میں 13159 بچے تعلیم حاصل کررہے ہیں۔ بھٹہ ورکرز، خانہ بدوشوں کے بچوں اور جیل میں قید بچوں کے لیے بھی خصوصی سکول بنائے گئے ہیں ۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری شازیہ چیمہ اور ماہرتعلیم محمد زکریا سکولوں کے بچوں نے بھی خطاب کیا ،تقریب کے آخر میںایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی زیر قیادت آگاہی واک نکالی گئی۔

ای پیپر دی نیشن