محکمہ تعلیم نے سکولوں سے میڑک کا پرفارما سبجیکٹ وائز رزلٹ طلب کرلیا


گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی ) میٹرک کے سالانہ نتائج کے اعلان کے بعد محکمہ تعلیم نے ضلع کی پانچوں تحصیلوں گوجرانوالہ، سٹی، صدر، نوشہرہ ورکاں، وزیر آباد اور کامونکی میں قائم گرلز اور بوائز کے 300سو سے زائد سکولوں سے  میٹرک کا رزلٹ طلب کرلیا  جس کے مطابق سکول سربراہان سائنس اور آرٹس کے طلبہ و طالبات کا الگ الگ رزلٹ دینے کے ساتھ ہر مضمون کا بھی علیحدہ علیحدہ رزلٹ دیں گے اور ساتھ ہر سکول میں سائنس اور آرٹس کی پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن والے طلبہ وطالبات کے نام اور مارکس سے آگاہ کریں گے جس کے بعد تمام سکولوں کے نتائج کی جانچ پڑتال کی جائے گی جس کے بعد گوجرانوالہ تعلیمی کے مجموعی نتائج 78.87سے کم رزلٹ دینے والے سکولوں کے سربراہان اور متعلقہ مضمون ٹیچرز کیخلاف سخت کاروائی کا امکان ہے، ذرائع کے مطابق ضلع بھر کے بیشتر سکول ایسے ہیں جن کا رزلٹ انتہائی مایوس کن ہے بعض سرکاری سکولوں کا رزلٹ تو 30فیصد سے بھی کم ہیں جن میں  بیشتر بچے فیل ہوئے ہیںاس سلسلہ میں محکمہ تعلیم کے حکام کا کہنا ہے کہ تمام سرکاری سکولوں سے میٹرک کے سائنس اور آرٹس کی نتائج کی الگ الگ تفصیل طلب کرلی گئی ہے، ناقص نتائج دینے سکول سربراہان اور اساتذہ کیخلاف سخت کاروائی ہوگی۔

ای پیپر دی نیشن