پاک فوج کی متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں،ہیلی کاپٹرز ریسکیو آپریشن میں شامل

پاک فوج کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں جس میں 200 ہیلی کاپٹرز ریسکیو آپریشن میں شامل ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کی  سیلاب کے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق پھنسے ہوئے لوگوں کو نکالنے اور راشن اور ادویات کی ترسیل کے لیے دو سو ہیلی کاپٹر پاکستان کے مختلف علاقوں میں اڑائے گئے ہیں۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1991 پھنسے ہوئے افراد کو نکالا گیا. تاہم اب تک اب تک پچاس ہزار افراد کو آفت زدہ علاقوں سے محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاک فوج کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ افراد تک 162.6 ٹن امدادی اشیاء پہنچائی گئیں ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق سندھ، جنوبی پنجاب، بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں 147 ریلیف کیمپ چوبیس گھنٹے کام کر رہے ہیں جبکہ ساٹھ ہزار سے زائد مریضوں کا علاج کیا جا چکا ہے

ای پیپر دی نیشن