مونس الہی کا کہنا تھا کہ آج کا جلسہ امپورٹڈ حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا.عمران خان کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے مخالفین کی نیندیں حرام ہو چکی ہیں.امپورٹڈ حکومت اور اس کے ترجمان بوکھلاہٹ کا شکار ہیں. لیکن عمران خان امپورٹڈ حکومت کے اوچھے ہتھکنڈوں سے گھبرانے والے نہیں۔گجرات کے عوام کپتان کا شدت سے انتظار کر رہے ہیں۔
گزشتہ روز وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کا بھی کہنا تھا کہ عمران خان کا گجرات کا جلسہ نئی تاریخ رقم کرے گا۔ گجرات میں ظہور الہٰی اسٹیڈیم میں جلسے کے انتظامات کے جائزے کے موقع پر چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ گجرات کل بھی عمران کا تھا. آج بھی ہے اور کل بھی رہے گا۔