شریفوں نے جاتی امراء کے محل کی حفاظت پر پنجاب کے عوام کے 364 ملین روپے اڑائے:فواد چوہدری 

Sep 02, 2022 | 15:47

ویب ڈیسک

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے سابق وزیراعظم عمران خان کی سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں اور اخراجات کی تفصیلات مانگ لی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری نے مبینہ طور پر سیکیورٹی پر مامور 266 اہلکاروں کی تفصیلات بھی طلب کرلیں. فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان بلاشبہ ملک کے مقبول ترین سیاسی رہنما ہیں. امپورٹڈ حکومت کے آنے کے بعد سے عمران خان کی سلامتی غیرمعمولی خطرات کی زد میں ہے،. ہر شہری کیطرح عمران خان کی حفاظت حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ مگر عمران خان اور امپورٹڈ سرکار کی صفوں میں موجود مجرموں کے سوچ و کردار میں زمین آسمان کا فرق ہے. ریاستی وسائل پر جاہ و جلال کے سلسلے دراز کرنا شریفوں اور زرداریوں کی روایت ہے.شریفوں نے جاتی امراء کے محل کی حفاظت پر پنجاب کے عوام کے 364 ملین روپے اڑائے. کم و بیش 3 ہزار اہلکار اسی جاتی امراء کے محل کی حفاظت پر لگائے گئے، چھ چھ کیمپ آفسز قائم کرکے سالانہ اربوں لٹانا کرپٹ شریفوں اور زرداریوں کا وطیرہ ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ بظاہر درجن بھر اہلکاروں اور عمران خان کی سلامتی کو لاحق خطرات کے حوالے سے مراسلوں کے علاوہ تو حکومت کا کوئی بندوبست دکھائی نہیں دیتا. تحریک انصاف کو اپنے چیئرمین کی سیکیورٹی کیلئے بندوبست کرنے کا مراسلہ بھی ریکارڈ کا حصہ ہے.امپورٹڈ حکومت کا دروغ گو وزیرِداخلہ عمران خان کی سیکیورٹی اخراجات کی باضابطہ تفصیلات مہیا کرے. وزیرداخلہ 266 اہلکاروں کی تفصیلات بھی مہیا کرے۔اُن کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کو اپنے چیئرمین کی سیکیورٹی کیلئے بندوبست کرنے کا مراسلہ بھی ریکارڈ کا حصہ ہے۔ وزیرداخلہ 266 اہلکاروں کی تفصیلات بھی مہیا کرے۔
واضح رہے کہ آئی جی اسلام آباد پولیس کی جانب سےیہ دعویٰ کیاگیاتھا کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی سیکیورٹی پر ماہانہ 2 کروڑ روپے خرچ کیے جارہے ہیں۔

مزیدخبریں