کراچی : قطر سے پہلا خصوصی طیارہ سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان لیکر پاکستان پہنچ گیا، سامان میں خیمے، کمبل، کھانے پینے کی اشیا شامل ہیں۔قطر سے پہلا خصوصی طیارہ سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان لیکر کراچی ایئرپورٹ پہنچ گیا ، سامان میں خیمے، کمبل، کھانے پینے کی اشیا پاکستان کو سیلاب متاثرہ افراد کے لیے بھیجی گئیں۔ترجمان سی اے کا کہنا تھا کہ اے ایس ایف نے قطری حکام کیلئے ایئرپورٹ پر سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے۔قطر کے قونصلیٹ جنرل نے امدادی سامان صوبائی وزیر سعید غنی کے حوالے کیا ، ایئرپورٹ پر سی اے اے،وزارت خارجہ،این ڈی ایم اے،پی ڈی ایم اے حکام موجود تھے۔
قطرنے بھی پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان بھیجنا شروع کردیا
Sep 02, 2022 | 16:06