نادرا نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے مکینوں کیلئےشناختی کارڈ ایکسپائری تاریخ بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔ مئی 2022 اور نومبر میں ایکسپائر شناختی کارڈ کی تاریخ تجدید دسمبر تک بڑھا دی گئی ہے۔نادرا نے سیلاب سے متاثرہ بلوچستان، سکھر اور ڈی جی خان ریجن میں یہ سہولت دے دی ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔تینوں ریجنز کے مکینوں کے ایکسپائر شناختی کارڈ 31 دسمبر تک نئے بنوائےجا سکیں گے۔وزیر اعظم نے مشکل کی اس گھڑی میں سیلاب زدگان کاساتھ دینے پر نادرا ملازمین کا شکریہ ادا کیا اور تمام اداروں کو امداد کی اپیل کی۔گزشتہ روز چیئرمین نادرا نے وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کو نادرا ملازمین کی طرف سے پی ایم ریلیف فنڈ کیلئے 100 ملین روپےکا چیک پیش کیا تھا۔