مفتاح اسمعیل کا اظہار شرمندگی

Sep 02, 2022 | 22:15

 کراچی: وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے ملک میں مہنگائی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اقتدار میں رہنے کا موقع ملا تو ملک کو مشکلات سے نکالنے کی کوشش کریں گے۔ آئی بی اے کراچی میں  پاکستان کی موجودہ معیشت کی صورتحال پر ہونے والے مذاکرے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا، آئی بی اے کراچی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایس اکبر زیدی نے خیرمقدمی کلمات ادا کیے، انہوں نے کہا کہ مہنگائی پر اظہار شرمندگی کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی دنیا بھر میں ہے،  تاہم ملک میں مہنگائی میں اضافے پر بہت شرمندہ ہوں۔مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ بہت شرم آتی ہے،سبسڈی کی مد میں بڑی رقم چلی جاتی ہے، دنیا بھر کی کرنسی امریکی ڈالر کے مقابلے میں کم ہوئی،پاکستانی روپیہ کم ہونا کوئی اچھنبے کی بات نہیں، مارک اپ پانچ فی صد سے بڑھ گیا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ معاشرے میں نوجوانوں کا تناسب زیادہ ہے، معشیت میں بہتری کے ساتھ آبادی بھی بڑھتی ہے،جب اقتدار میں آئے تو انتہائی خراب صورتحال تھی۔وزیر خزانہ نے کہا کہ ملک میں عوام ٹیکس ادا نہیں کرتی، 52 فی صد ٹیکس بندرگاہوں سے ملا، درآمد شدہ اشیا پر ٹیکس لگانے سے مہنگائی بڑھتی ہے، میرے خاندان سمیت کوئی برآمدات پر توجہ نہیں دیتا، ہم پر تعیش زندگی گزارنے کے عادی ہیں۔

مزیدخبریں