مدھیہ پردیش: دودھ کے پیسے دینا بھولنے والی خاتون پر ڈنڈوں لاتوں سے تشدد

کولکتہ (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں شیرخوار بچے کیلئے دودھ لے کر پیسے دینا بھول جانے والی خاتون کو دکاندار اور دیگر افراد کی جانب سے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بے رحم افراد خاتون کو گھسیٹے ہوئے ڈنڈوں اور لاتوں سے مار رہے ہیں۔ شرمانک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ متاثرہ خاتون، بھیا، بھیا چلاتے ہوئے رحم کی فریاد کرتی رہ گئی، تاہم بے رحم افراد کو خاتون پر کوئی ترس نہ آیا۔ واقعے کے ردعمل میں کانگریس کے مقامی رہنما نے مدھیہ پردیش حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں قانون کی عمل داری نہیں رہی، حکومت مکمل طور پر بے رحم، نااہل اور ناکارہ ہے۔

ای پیپر دی نیشن