بارسلونا(این این آئی) سپین کے شہر بارسلونا میں پاک فوج کے حق میں ریلی نکالی گئی، شہر ’پاک فوج زندہ باد‘ کے نعروں سے گونج اٹھا۔بارسلونا میں پاکستانیوں نے پاک فوج کے حق میں ریلی کا اہتمام کیا، ریلی کا اہتمام ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن سپین نے کیا، ریلی کے شرکاء نے پاک فوج زندہ باد کے نعرے بلند کئے، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے شہداء کی بے حرمتی پر سڑکوں پر آکر شدید غصے کا اظہارکیا۔شرکاء نے کہا پاکستان کی سلامتی کے لئے ہر قربانی دیں گے، پاکستان ہماری ریڈ لائن ہے، اگر اسے کوئی جماعت کراس کرے گی تو اس کا پیچھا کریں گے، پاکستان ہے تو ہم سب ہیں، ہماری امیدوں کا مرکز صرف پاکستان ہے، ہم اس کی بقاء کیلئے پاک فوج کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔