وفاق‘ وزیراعظم آزادکشمیر میں اختیارات کا تنازعہ ‘ 350 افسروں‘ ملازموں کی تنخواہیں روک دی گئیں

Sep 02, 2023

اسلام (وقار عباسی/ نگار) وفاق اور وزیراعظم آزاد کشمیر کے درمیان اختیارات کی جنگ باعث کشمیر کونسل کے 350 افسروں و ملازمین کی تنخواہیں ایک مرتبہ پھر روک دی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم آزادکشمیر کے حکم پر کشمیر کونسل میں فرائض انجام دینے والے سینکڑوں ملازموں و افسروں کی تنخواہیں روک دی گئی ہیں۔ آزاد ریاست کا موقف ہے کہ 13ویں ترمیم کے تحت اختیارات کی تقسیم پر ایک ہائی پاور کمیٹی کا قیام عمل میں لایا جانا تھا جس نے کشمیر کونسل اور آزاد ریاست کے انتظامی امور اور دیگر معاملات کو طے کرنا تھا تاہم کمیٹی کی جانب سے معاملے کو التوا میں ڈالے جانے کے بعد وزیراعظم آزاد کشمیر نے کشمیر کونسل کے ساڑھے تین سو ملازمین و افسران کی تنخواہیں روک دی ہیں۔

مزیدخبریں