پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کے صدر عون عباس بپی پارٹی سے الگ

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف جنوبی پنجاب کے صدر اور سینیٹر عون عباس بپی نے پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کر دیا۔ سینیٹر عون عباس بپی نے ویڈیو بیان میں پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتا ہوں۔ میں سمجھتا ہوں یہ پاکستان کی تاریخ میں سیاہ دھبہ ہے۔ یہ قوم اور پاک فوج لازم و ملزوم ہیں۔ عون عباس نے کہا کہ تحریک انصاف جنوبی پنجاب کی صدارت سے مستعفی ہوتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ تھوڑے عرصے کیلئے سیاست سے  دستبردار ہونے کا بھی اعلان کرتا ہوں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...