سانحہ 9 مئی کیس،شاہ محمود قریشی،فوادچودھری کی ضمانت خارج

مسلم لیگ ہاؤس جلانے کے کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت نے وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی ضمانت خارج کرنے کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت میں 9 مئی واقعات کے دوران مسلم لیگ ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کیس کی سماعت جج عبہر گل نے کی۔ عدالت نے پیروی نہ کرنے کے سبب شاہ محمود قریشی اور فواد چوہدری کی ضمانت خارج کرنے کے احکامات جاری کئے۔خیال رہے کہ شاہ محمود قریشی اس وقت سائفر انکوائری کیس میں 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔30 اگست کو اسلام آباد کی خصوصی عدالت نے سفارتی سائفر سے متعلق آفیشل سیکرٹ ایکٹ 1923 کے تحت درج مقدمے میں گرفتار پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن