نئی دہلی (انٹر نیشنل ڈیسک) بھارتی ریاست منی پور میں جاری فسادات کی تازہ لہر میں مزید 6 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ میڈیا کے مطابق امپھال میں متعدد گھروں کو آگ لگادی گئی ہے جبکہ منی پور کے مختلف علاقوں میں صورتحال اب بھی کشیدہ ہے۔ واضح رہے کہ منی پور میں 3 مئی سے جاری فسادات میں اب تک 160 سے زائد افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہوچکے ہیں۔ مرنے والوں میں کوکی شاعر منگبوئی بھی شامل ہے۔
منی پور میں فسادات تھم نہ سکے: مزید 6 افراد ہلاک، متعدد گھر نذر آتش
Sep 02, 2023