دبئی: زرداری، شرجیل میمن، ناصر شاہ کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

Sep 02, 2023

دبئی(آئی این پی)سابق صوبائی وزرا شرجیل انعام میمن اور ناصر حسین شاہ نے سابق صدر آصف علی زرداری سے دبئی میں ملاقات کی۔ملاقات میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس کے علاوہ آئندہ عام انتخابات کی حکمت عملیوں پر بھی بات چیت کی گئی۔شرجیل میمن اور سید ناصر شاہ نے آصف زرداری کو سندھ کی سیاسی صورتحال پر بریف کیا، سابق صدر نے سندھ میں پیپلز پارٹی کی سیاسی سرگرمیوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔سابق صوبائی وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی آئندہ انتخابات میں سندھ بھر میں کلین سویپ کرے گی۔

مزیدخبریں