پرویز الٰہی کی گرفتاری کا معاملہ اداروں اور عدلیہ کے درمیان ہے: مرتضیٰ سولنگی

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) نگران وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ ذمہ دار حکومت ہونے کے ناطے ہمارا فرض ہے کہ عدلیہ اور قانون کا احترام کریں۔ پرویز الٰہی کی گرفتاری کا معاملہ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عدلیہ کے درمیان ہے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے ملکی قوانین کے تحت کام کرتے ہیں۔ ملک میں ہر ایک کو اظہار رائے کی آزادی حاصل ہے۔ ہر ایک کو تنقید کا حق حاصل ہے ہم کسی سے یہ حق چھین نہیں سکتے۔ بجلی بلوں میں ریلیف سے متعلق کوششیں جاری ہیں۔ تفصیلات فیصلوں کی شکل میں آئیں گی۔ علاوہ ازیں شاہ عبدالطیف بھٹائی کے 280 ویں عرس مبارک کے موقع پر  اپنے ٹویٹ میں نگراں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ سرتاج الشعراء برگزیدہ ہستی، صاحب ِجلال و جمال، شاعرِ عوام شاہ عبدالطیف بھٹائی سائیں کا 280 واں عرس مبارک آپ کی قائم کردہ جھیل کراڑ کے کنارے بھٹ شاہ میں شروع ہو گیا ہے۔ شاہ سائیں کے 280 ویں عرس مبارک پر لطیف سائیں کے فقیروں کو میرا سلام پہنچے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...