پاکستان کے روشنیوں کے شہر کراچی میں قائم آرگینک میٹ کمپنی لمیٹڈ (TOMCL) نے متحدہ عرب امارات کو بون لیس فروزن گوشت کی برآمد کے لیے 4 ملین ڈالر مالیت کا معاہدہ حاصل کیا ہے، کمپنی نے اس بات کا اعلان جمعرات کو اعلان کیا تھا۔ پاکستان میں TOMCL حلال گوشت کے پروسیسرز اور برآمد کنندگان میں سے ایک بڑا نام ہے، جو کویت، عمان، قطر، سعودی عرب، بحرین، مالدیپ، ہانگ کانگ، ویتنام اور متحدہ عرب امارات کو گوشت کی مصنوعات فراہم کر رہا ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سٹاک فائلنگ کے دوران کمپنی نے کہا کہ اس نے 1,000 میٹرک ٹن بون لیس گوشت کی برآمد کے لیے متحدہ عرب امارات کے فرسٹ کوالٹی فوڈ سٹف ایل ایل سی سے معاہدہ کامیابی سے حاصل کر لیا گیا ہے۔