آج پاکستان اور بھارت کرکٹ کے میدان میں ٹکرائیں گے

پاکستان اور بھارت کا میچ ہو اور وہ بھی کرکٹ میں تو نہ صرف دونوں ملکوں کی توجہ کا مرکز وہ مقابلہ ہوتا ہے بلکہ دُنیائے کرکٹ بھی پوری طرح اُسی میچ پر اپنی نظریں جمالیتی ہےاور بلآخر شائقین کرکٹ کا انتظار بس اب ختم ہونے کو ہے کیونکہ دونوں ٹیمیں آج مد مقابل ہونگی۔

یہ ون ڈے فارمیٹ کا ایشیا کپ ہے۔ اس میں آخری مرتبہ دونوں کے درمیان ہونے والے مقابلوں میں پاکستان دونوں میچ میں شکست کھا گیا تھا۔اس مرتبہ پاکستانی ٹیم نئے عزم کے ساتھ میدان میں اُتر رہی ہے، اس مقابلے کی آخری تیاریوں کے طور پر گرین شرٹس نے کی بھرپور پریکٹس کی۔کپتان بابر اعظم بھی بھارت سے دو، دو ہاتھ کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔دوسری جانب بھارتی ٹیم کے کھلاڑیوں نے بھی اس معرکے کے لیے ٹریننگ سیشن میں حصہ کیا، اُن کے کپتان روہت شرما پاکستانی ٹیم اور اُن کے پیس اٹیک کے معترف ہیں.

ای پیپر دی نیشن