پاکستان اور بھارت کے مابین بڑے معرکے میں باؤلر حارث رؤف نے جاندار باولنگ کرتے ہوئے شبمن گل کا بیٹ توڑ دیا۔
تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ کے دوران حیران کن صورت حال اس وقت دیکھنے میں آئی جب پاکستانی باولر حارث رؤف نے 8 ویں اوور کے دوران بھارتی بیٹر شبمن گِل کے بیٹ کو نچلی طرف سے توڑ دیا جس پر بیٹ کی لکڑی اکھڑ کر باہر آ گئی۔
اس سے قبل شاہین آفریدی بھارت کے کپتان روہت شرما کے ساتھ ساتھ بڑے بیٹر ویرات کوہلی کو بھی پویلین کی راہ دکھا چکے تھے۔ پاکستان کے خلاف اہم میچ میں روہت شرما 11 جبکہ ویرات کوہلی صرف 4 رنز بنا سکے۔