ایشیا کپ میں گروپ اے کے ہائی وولٹیج مقابلے میں پاکستان کے خلاف بھارت نے 31 اوورز میں 4 وکٹ پر 156 رنز بنالیے ہیں۔
بڑی وکٹیں گرنے کے بعد ایشان کشن اور ہاردیک پانڈیا نے 71 گیندوں پر68 رنز کی شراکت قائم کرلی ہے، دونوں کھلاڑیوں نے گزشتہ 12 اوورز کے دوران پاکستانی بولرز کی ایک نہ چلنے دی۔
ہاردیک پانڈیا 32 جبکہ ایشان کشن 48 رنز پر کھیل رہے ہیں۔
بھارت کی جانب سے روہت شرما اور شبمن گل نے بیٹنگ جبکہ پاکستان کے شاہین آفریدی نے بولنگ سے میچ کا آغاز کیا۔
میچ شروع ہونے کے کچھ دیر بعد بارش کی وجہ سے میچ روکنا پڑا، اس وقت بھارت کے 4 اعشاریہ 2 اوورز میں بغیر کسی وکٹ کے نقصان پر 15 رنز بنا لیے تھے۔
بارش رکنے کے بعد کھیل کا آغاز ہوا تو شاہین آفریدی نے فوراً ہی پاکستان کو پہلی کامیابی دلاتے ہوئے بھارتی کپتان کو 11 رنز پر بولڈ کردیا۔
شاہین آفریدی نے اننگ کے 5 ویں اوور میں 15 رنز پر بھارت کی پہلی وکٹ حاصل کی۔
اننگ کے 6 اعشاریہ 3 اوور میں شاہین آفریدی نے 27 رنز پر بھارت کی دوسری وکٹ بھی حاصل کی جب انہوں نے ویرات کوہلی کو 4 رنز پر بولڈ کیا۔
بھارت کی تیسری وکٹ حارث رؤف نے 48 رنز پر حاصل کی جب انہوں نے شریاس ایئر کو 14رنز پر کیچ آؤٹ کرایا۔
شبمن گل اور ایشان کشن نے ٹیم ا اسکور آگے بڑھانے کی کوشش کی تاہم 66 کے مجموعے پر گل کو حارث رؤف نے بولڈ کردیا، انہوں نے 10 رنز بنائے۔
اس کے بعد پانچویں وکٹ پر ایشان کشن اور ہاردیک پانڈیا نے اپنی ٹیم کےلیے ریسکیو عمل شروع کیا اور ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو 150 کا ہندسہ عبور کروایا۔