عوام کو ہر حال میں ریلیف دینا پڑے گا:منیر قمر،خالق عزیز

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان پیپلز پارٹی کے ڈویڑنل نائب صدر چوہدری منیر قمر واہگہ، ضلعی سینئر نائب صدر چوہدری خالق عزیز ورک اور سٹی صدر سید ندیم عباس کاظمی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی قیادت نے (ن) لیگی حکمرانوں کو بتا دیا ہے کہ عوام کو ہر حال میں ریلیف دینا پڑے گا، حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں سے عوام کے اندر غم و غصہ کی لہر خوفناک حد تک بڑھتی جارہی ہے، حکمران ہوش کے ناخن لیں اور عوام کو فوری طور پر ریلیف فراہم کریں، مہنگائی، بے روزگاری اور بجلی کے بھاری بلوں کے ہاتھوں لوگ خودکشیاں کرنے پر مجبور ہیں۔

ای پیپر دی نیشن