نوشہرہ ورکاں:22سالہ خاتون نے غلطی سے تیزاب پی لیا، حالت نازک  

Sep 02, 2024

نوشہرہ ورکاں(نامہ نگار)بائیس سالہ خاتون نے غلطی سے تیزاب پی لیا،حالت نازک،بتایاگیا ہے موضع خانمسلمان کے رہائشی شان مسیح کی اہلیہ انیشاء  نے تیزاب پی لیا جسے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں سے انیشاء کوانتہائی تشویشناک حالت کے باعث ڈسٹرکٹ ہسپتال ریفر کردیا گیا بیان میں بتایاکہ اس نے غلطی سے کھانسی کے شربت کی بجائے تیزاب پی لیاتھا۔

مزیدخبریں