کامونکی(نمائندہ خصوصی)ہمیں پاکستان نے شناخت اور عزت دی ہے اس ملک نے ہر شخص کو اسکی حیثیت سے زیادہ نوازا ہے،ضرورت اس امر کی ہے کہ بحیثیت پاکستانی تعمیر و ترقی کے لیے ایمانداری سے کام کریں اور اس چمن کو اپنے خون پسینے سے سینچیں۔ان خیالات ڈائریکٹر دی ایجوکیٹرز گلوبل اکیڈمک کیمپس کامونکی محمد اسلام مغل،ڈپٹی ڈائریکٹر زین الاسلام مغل اور پرنسپل صائمہ ناز نے گزشتہ روز سکول میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہادی ایجوکیٹرز کامونکی کیمپس اسی طرح اپنے طلبائو طالبات کو سنوارتا رہے گا اور تحصیل کامونکی کی تاریخ کا روشن باب رہے گا۔اس موقع پر ڈائریکٹر سکول محمد اسلام مغل کو مہمان خصوصی کی حیثیت سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور پرنسپل صائمہ ناز نے سکول کے سربراہ محمد اسلام مغل کی تعلیمی خدمات کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا۔طلباء نے سکول انتظامیہ کے ساتھ ملکر عزم کیا کہ وہ پاکستان کے مستقبل میں درخشان ستاروں کا کردار ادا کریں گے۔تقریب کے اختتام پر شجر کاری مہم کا آغاز کیا گیا جس میں طلباء و طالبات نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا،تقریباً 350 پودے سکول لان اور گردو نواح میں لگائے گئے۔
ملک کی تعمیر و ترقی کیلئے ایمانداری سے کام کرنے کی ضرورت ہے :اسلام مغل
Sep 02, 2024