گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)سنی اتحاد کونسل کے ڈویڑنل صدر الحاج سرفراز احمد تارڑ نے کہا ہے کہ 6 ستمبر یوم دفاع پاکستان اور 7 ستمبر یوم تحفظ ختم نبوت منائیں گے۔6 ستمبر ملکی جغرافیائی اور 7 ستمبر نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کا دن ہے،پاکستان دو قومی نظریہ کی بنیاد پر قائم ہوا لیکن حکمرانوں نے پاسداری نہیں کی۔نظام مصطفٰے حقوق اللہ اور حقوق العباد کا ضامن ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے استحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر مولانا اکبر نقشبندی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ملک کو حقیقی اسلامی فلاحی ریاست بنانے کیلئے بھی تحریک آزادی والا کردار ادا کرنا ہوگا۔پاکستان میں سیکولر ایجنڈے کو پروان نہیں چڑھنے دیں گے،قائداعظم پاکستان کو سیکولر نہیں اسلامی ریاست بنانا چاہتے تھے۔ملکی ترقی و استحکام کیلئے معاشرے کے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
6 ستمبر کویوم دفاع 7کو یوم تحفظ ختم نبوت منائیں گے: سرفراز تارڑ
Sep 02, 2024