گوجرانوالہ:تنظیم الاسلام کے زیر اہتمام الشیخ احمد فاروقی سرہندی کا عرس  مبارک

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)عالمی ادارہ تنظیم الاسلام کے زیر اہتمام امام ربانی حضرت مجدد الف ثانی الشیخ احمد فاروقی سرہندی کے عرس پاک کے سلسلہ میں درگاہ ابوالبیان ماڈل ٹائون گوجرانوالہ میں عظیم الشان عرس مجدد اعظم کا انعقاد کیا گیا ۔جس میںعالم اسلام کے عظیم قراء فضیلتہ الشیخ محمو د کمال النجار (مصر)، فضیلتہ الشیخ محمود منصور حسونہ (مصر)، وطن پاکستان کے عظیم قاری القراء  قاری خادم بلال مجددی، قاری لیاقت علی مجددی ،قاری عثمان الحق جلالی ، نے اپنے اپنے مخصوص انداز میں تلاوت قرآن کی اور زائرین کے سینوں کو منور کیا۔ عظیم الشان تقریب سے جانشین ابوالبیان صاحبزادہ پیر محمد رفیق احمد مجددی نے صدارتی خطبہ ارشاد فرماتے ہوئے کہاکہ امام ربانی حضرت مجدد الف ثانی الشیخ احمد فاروقی سرہندی کی تعلیمات نے برصغیر پاک و ہند کے مذہبی،اقتصادی  معاشرتی،سماجی،اور سیاسی حالات پر گہرا اثر ڈالا۔آپ نے اْمت مسلمہ کی ڈگمگاتی کشتی کو ظاہری و باطنی آفات سے نکال کر ساحل آشنا کردیا۔

ای پیپر دی نیشن