گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)جماعت اسلامی کے ضلعی نائب امیر عمر فاروق گیلانی نے کہا ہے کہ نوجوانوں میں شعور بیدار کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ انہی میں سے ہمیں مستقبل کی لیڈر شپ نظر آرہی ہے بالخصوص خواتین کو اس بات پر قائل کرنے کی ضرورت ہے کہ جدید دور کے تقاضوں کے ہم آہنگ ہو کر آپ بھی ملکی ترقی میں اپنا مثبت کردار ادا کر سکتی ہیں۔ ہمارے شہر میں فیمیلیز کے لئے تفریح نہ ہونے کے برابر رہ گئی ہیں۔ آج کا یہ پروگرام قابل ستائش ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بسلسلہ جشن آزادی پاکستان فیملی انٹرٹینمنٹ کلب کے زیر اہتمام فیملی انٹرٹینمنٹ شو(نیلام گھر) چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے حاجی مراد ہال میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پاسبان ویلفیئر سوسائٹی کے صدر ابوبکر خان اور ممتاز صنعت کار چوھدری زکریا نے کہا کہ بلاشبہ ایسے پروگرام کا انعقاد شعور کی آگاہی اور فیملیز کے لئے ناگزیر ہے۔ گھٹن کے ماحول میں اچھی کاوش ہے۔ ادھر خواتین اور بچوں کی بھرپور شرکت اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ ایسے پروگرام ماہانہ بنیادوں پر ہونے چاہیے۔
نوجوانوں میں شعور بیدار کرنے کی ضرورت ہے: عمر فاروق گیلانی
Sep 02, 2024