پی ٹی آئی آئین کی پاسداری کرنیوالی جماعت ہے:ناصر محمود

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے سابق تحصیل نائب صدر چوہدری ناصر محمود واہگہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی آئین و قانون کی پاسداری کرنے والی سیاسی جمہوری جماعت ہے جس نے ملک بھر میں لاکھوں افراد پر مشتمل تاریخی جلسے کئے جن میں کبھی قانون ہاتھ میں نہیں لیا بعض سازشی عناصر تحریک انصاف اور اداروں کو لڑوانے کی کوششیں کررہے ہیں مگر ہم حب الوطنی کے تقاضوں کو سامنے رکھتے ہوئے کسی طرح کے انتشار کا ماضی کی طرح آئندہ بھی حصہ ہرگز نہیں بنیں گے پارٹی کی جمہوری جدوجہد پر امن طور پر جاری رکھی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن