شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی ) سابق گورنر گلگت بلتستان اور سابق وفاقی وزیر چوہدری برجیس طاہر نے نمائندگان’’ نوائے وقت‘‘ ڈاکٹر شیخ جمیل اختر ،سلطان حمید راہی ،سیف الرحمن سیفی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے سیاست کی بنیاد مذ ا کرات ہوتے ہیں۔ ملک کو معاشی سیاسی بحرانوں سے نکالنے کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو مذاکرات کے پلیٹ فارم پر آنا ہوگا۔ سیاسی اور نظریاتی اختلافات سیاسی جماعتوں کا حق ہے مگر اپنے سیاسی مخالفین کی ذات پر کیچر اچھالنا سیاست نہیں ہوتی، بانی چیئرمین پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو پاکستان کیلئے جمہوری عمل کا حصہ بننا ہوگا۔