شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)ضلع بھر میں ڈکیتی چوری و راہزنی کی وارداتوں کے تسلسل نے پولیس کارکردگی پر سوالات اٹھا دیئے ہیں اور شہری خوف میں مبتلا ہیں، گزشتہ ماہ 15سوسے زائد ڈکیتی و راہزنی کی وارداتیں ہوئیں جن میں شہریوں کو کر و ڑ و ں روپے نقدی اور موبائل فونز و موٹر سائیکلوں ودیگر قیمتی اشیاء سے محروم ہونا پڑا اور بعض افراد ڈاکوؤں کی گولیوں اور تشدد کا بھی نشانہ بنے، مزکورہ محتاط اندازہ ان وارداتوں کا ہے جو رپورٹ ہوئیں وگرنہ جملہ وارداتوں کی تعداد اس سے کہیں بڑھ کر ہے ۔