شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)حکومت کی ہدایت پر سرکاری حکام نے ضلع شیخوپورہ سے تعلق رکھنے والے 20 ایسے مشتبہ افراد کی املاک کو فوری طور پر بحق سرکار ضبط کرنے کی کارروائی شروع کر دی ہے جن کے نام فورتھ شیڈول میں شامل ہیں قابل اعتماد، یہ کارروائی حال ہی میں ہونیوالے اعلیٰ سطحی اجلاس کے فیصلوں کی روشنی میں انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997ء کی دفعات 11 (ای ای) اور 11 (او) کے تحت کی جا رہی ہے۔