قالینوں کے معیار کیلئے عالمی معیار کی لیبارٹری کا قیام عمل میں لایا جائے:اعجاز الرحمان 

لاہور( کامرس رپورٹر)کارپٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے چیئر پرسن اعجاز الرحمان نے کہا ہاتھ سے بنے قالینوں کی برآمدات سے قبل معیار کو 100 فیصد یقینی بنانے کیلئے خام مال ، مصنوعات کی انسپکشن اور سرٹیفکیشن کیلئے عالمی معیار کی لیبارٹری کا قیام عمل میں لایا جانا چاہیے۔ اکتوبر میںہونیوالی عالمی نمائش میں ڈسپلے کئے جانیوالے قالینوں کے معیار کو یقینی بنانے کیلئے غیر معمولی جانچ پڑتال کی جائے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت سے وابستہ سٹیک ہولڈرز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت کو درپیش مسائل اوراکتوبر میں عالمی نمائش کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ سی ٹی آئی کے چیئر پرسن اعجاز الرحمن نے کہا  سخت مسابقتی حالات کے پیش نظر ہمیں دنیا میں ہونیوالی پیشرفت سے آگاہ رہنا ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن