ڈیڈلاک کا خاتمہ ، تاجر محب وطن ہیں ،تجاویز کو خوش آمدید کہا جائے گا:نعیم میر 

لاہور(کامرس رپورٹر)چیف کو آرڈینیٹر تاجر دوست سکیم نعیم میر نے کہا تاجروں اور ایف بی آر کے درمیان ڈیڈ لاک کا خاتمہ ہوا ہے اور تاجر تنظیمیں مذاکرات کی میز پر آگئی ہیں۔ اس ضمن میں آج ایف بی آرہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں تاجر تنظیموں کا نمائندہ وفد چیئرمین ایف بی آر سے ملے گا۔ تاجر ہمارے اپنے ہیں اور ہم ان کی آمد کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ہم سب مل کر ریاست کی بہتری اور ترقی کیلئے مل کر ہم آہنگی سے کام کریں گے۔ تاجر وفد کے تجاویز کو خوش آمدید کہا جائے گا کیونکہ تاجر محب وطن ہیں۔

ای پیپر دی نیشن