لاہور( کامرس رپورٹر)آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے کہا سابق وزیر اعظم نواز شریف کا عوام کو ریلیف دینے کیلئے وفاقی اور پنجاب حکومت کی رہنمائی کرنا خوش آئند ہے ۔آئی پی پیز کومعاہدوں پر نظر ثانی کیلئے آمادہ کر کے بجلی کے بلوں میں مستقل ریلیف کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں۔ تاجر تنظیموں کے تاجر دوست سکیم اور ٹیکسز کے حوالے سے تحفظات کو سن کر انہیں دور کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہارا نہوںنے اپنے دفتر میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ظہیر بابر،محبوب علی سرکی،میاں طارق فیروز،شیخ اختر،رفعت سنی ،مرزا اطہر بیگ،چوہدری نوید و دیگر بھی موجود تھے۔
نواز شریف کا عوام کو ریلیف دینے کیلئے وفاقی ، پنجاب حکومت کی رہنمائی کرنا خوش آئند :اشرف بھٹی
Sep 02, 2024