واپڈا فنانس کوآپریٹو سوسائٹی کا سالانہ اجلاس، ایجنڈا کثرت رائے سے منظور

لاہور(کامرس رپورٹر) واپڈا فنانس کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی لاہور کا سالانہ اجلاس عام ہوا۔ جس میں ممبران سوسائٹی کی کثیر تعداد میں شرکت کی۔ محکمہ کوآپریٹو کی طرف سے اسسٹنٹ رجسٹرار شجاع فروکہ، انسپکٹر حسنین شاہ، منظور حسین، غلام مصطفی، محمد عرفان نے شرکت کی۔ ممبران سوسائٹی نے اجلاس عام میں شرکت کرتے ہوئے تمام ایجنڈے کو منظور کروایا۔ اجلاس میں صدر سوسائٹی منظر عباس کھوکھر، نائب صدر محبوب احمد، جنرل سیکرٹری رحمت اللہ، فنانس سیکرٹری محمود احمد، شعیب محمود، محمد یونس خان، میاں بشیر احمد، محمد شاہد بٹ، محمد طارق، محمد زبیر ،مظہر فاروق سوہل ایڈووکیٹ، شیخ عزیز سمیت کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ممبران سوسائٹی نے تیزی سے ترقیاتی کاموں کو مکمل کروانے پر صدر سوسائٹی ملک منظر عباس کھوکھر اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا۔ 

ای پیپر دی نیشن