لاہور(کامرس رپورٹر) پنجاب حکومت کے حکم پرسیکرٹری رجسٹرار و ڈپٹی رجسٹرار کی ہدایت پرٹیکنو کریٹ کوآپریٹو سوسائٹی لمیٹڈغازی روڈ لاہور کینٹ میں ڈینگی آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا۔محکمہ کوآپریٹو کیجانب سے اسسٹنٹ رجسٹرار اویس بریار اور انسپکٹر عبداللہ شاہ شریک ہوئے۔صدر نیئر عاقب، نائب صدر وسیم امین، جنرل سیکرٹری طاہر قیوم ایگزیکٹو ممبر اظہر مجید و دیگر نے کثیر تعداد میں ڈینگی آگاہی واک میں شرکت کی۔ انسداد ڈینگی مہم کے سلسلے میں تمام سوسائٹی میں ڈینگی آگاہی بارے پمفلٹ تقسیم کئے۔ لوگوں کو ڈینگی سے بچائو بارے آگاہی دی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ رجسٹرار اویس بریار اور انسپکٹر عبداللہ شاہ نے کہا ڈینگی سے پاک پنجاب ہمارا عزم ہے، ہم ڈینگی کو شکست دینگے اور پورے پنجاب بلکہ پاکستان کو ڈینگی سے بچائیں گے۔ صدر نیئر عاقب ، جنرل سیکرٹری طاہر قیوم نے کہاسیکرٹری رجسٹرار کی ہدایت پر پوری سوسائٹی میں ڈینگی مچھر مار سپرے کرایا گیا ہے۔