ٹیکنو کی جانب سے ہوم اپلفٹ فاؤنڈیشن کیلئے کمپیوٹر لیب ، کمپیوٹرز کا عطیہ

لاہور(کامرس رپورٹر) پاکستان کے معروف اسمارٹ فون برانڈ ٹیکنو نے تکنیکی ترقی میںتعلیم کے فروغ کیلئے Hope Uplift Foundation کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔ اس اقدام کو باضابطہ طور پر متعارف کرانے کیلئے لاہور میںایک چیریٹی ایونٹ کا انعقاد کیا گیا، جس میںپیرس اولمپکس 2024میں ٹریک اینڈ فیلڈ میںپاکستان کیلئے پہلا طلائی تمغہ جیتنے والے ارشد ندیم مہمان خصوصی تھے۔ ان کی موجودگی نے اس تقریب کو چار چاند لگا دیئے۔ ٹیکنو نے اس اقدام کے تحت ایک جامع کمپیوٹر لیب کے قیام کیساتھ ساتھ این جی او کو 20کمپیوٹرز بھی عطیہ کئے ہیں،تاہم یہ ابھی محض شروعات ہے۔ سمارٹ فون برانڈ نے اپنی سی ایس آر سرگرمیوںکے تحت مزید تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے،جس میںطلباء کیلئے تکنیکی تربیت اورپیشہ وارانہ کورسز کی فراہمی شامل ہے۔

ای پیپر دی نیشن