فیروزوالہ( نامہ نگار )رجسٹری برانچوں میں کرپشن کی شرح غیر معمولی طور پر بڑھ جانے سے شہریوں میں پائی جانیوالی تشویش مزید گہری ہوگئی ہے۔ بار بار مطالبات کے باوجود کرپٹ افسران و عملہ کیخلاف کاروائیوں کا فقدان شہریوں کو مایوسی میں مبتلا کئے ہوئے ہے۔ شہریوں کے مطابق رجسٹری برانچوں میں تعینات بعض کرپٹ افسروملازمین جس دیدہ دلیری سے رشوت طلب کرتے ہیں اس کی دوسری کوئی مثال نہیں ملتی رجسٹریوں کی تکمیل کے عمل میں شہریوں کو پہلے ہی طرح طرح کے ٹیکسز ادا کرنا پڑ رہے ہیں غریب افراد زندگی بھر کی جمع پونجی سے پلاٹ یا گھر خریدتا ہے جس پراسے لاکھوں روپے مختلف ٹیکسوں کی مد میں ادا کرنا پڑتے ہیں جس کے باوجود شہریوں کو رجسٹریوں کی تکمیل میں بھاری رشوت ادا کرنا پڑتی ہے۔ اب رجسٹری برانچ کے کرپٹ ملازمین نے رشوت کی شرح بھی ناقابل برداشت حد تک بڑھا دی ہے جو شدید مایوسی اور تشویش کا باعث ہے۔ جاری کرپشن و رشوت ستانی سے متعلقہ حکام باخوبی آگاہ ہیںاور انہیں تحفظ دے رہے ہیں۔ شہریوں کو مجبوراً ان کی یہ ڈیمانڈ پورا کرنا پڑتی ہے۔
فیروزوالہ:رجسٹری برانچ میں رشوت کی شرح میں ہوشربا اضافہ،عوام مایوس
Sep 02, 2024