حکومتی ماہرین پالیسیوں سے دلبرداشتہ ہوکر استعفیٰ دینے پر مجبور ہو چکے:جاوید قصوری  

لاہور(خصوصی نامہ نگار)امیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری نے کہا حکومت کے اپنے معاشی ماہرین حکومتی پالیسیوں سے دلبرداشتہ ہوکر استعفیٰ دینے پر مجبور ہو چکے ہیں۔ حکومت غرباء پر تو بوجھ ڈال رہی ہے مگر اشرافیہ کو بے لگام چھوڑا ہوا ہے۔ ملک میں جس کی لاٹھی اس کی بھینس کا قانون رائج ہے۔ 10 برسوں سے24 آئی پی پیز کو 1200ارب روپے سے زائد کی ادائیگی کی گئی جبکہ ان کی بجلی پیداوار صفر رہی۔ اندھیر نگری مچی ہے کوئی پوچھنے والا نہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز لاہور اور ساہیوال میں مختلف پروگرامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ 

ای پیپر دی نیشن