ملکی سلامتی، استحکام، خوشحالی کیلئے تمام دینی تحریکیں ایک پیج پر متحد ہوں:ہشام الٰہی ظہیر

لاہور(خصوصی نامہ نگار) جمعیت اہلحدیث کے صدرڈاکٹر علامہ ہشام الٰہی ظہیرنے کہا جمعیت اہلحدیث عوام کی نمائندہ اوران کی حقیقی ترجمان جماعت ہے جو نہ صرف مسائل کو سمجھتی ہے بلکہ انہیں حل کرنے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہے اور نوجوان اس ملک کاروشن مستقبل ہیں۔ جمعیت اہلحدیث سینیٹر مشتاق سمیت ان کے کارکنان کی گرفتاری کی پْر زور مذمت کرتی ہے۔ احتجاج کرنا ہر طبقے کا آئینی و جمہو ری حق ہے۔ جمہوریت کے اندر کسی شخص کے ْپر امن احتجاج کو ہرگز نہیں روکا جا سکتا۔ تمام دینی و مذہبی جماعتوں کو لبر ل، سیکو لر، ملک، اسلام، جمہوریت دشمن سیاسی جماعتوں سے مکمل برات کا اظہار کرنا چاہئے۔ حکومت پاکستان عوام کو ریلیف دینے کیلئے موثر اقدامات کرے۔ مہنگائی، بجلی کے بھاری بلز کا عارضی کی بجائے مستقل حل نکالا جائے۔ سودی نظام ملکی معیشت کو کھوکھلا کرچکا ہے۔ حکومت کو سودی نظام سے جان چھڑانی چاہئے۔ 

ای پیپر دی نیشن