لاہور(خصوصی نامہ نگار)امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کہا حق دو عوام کو تحریک کے دوسرے مرحلے میں ممبر شپ مہم کو کامیاب بنائیں گے۔ممبر شپ مہم میں لاہور کے شہریوں کی گراس روٹ لیول تک بڑی تعداد میں شمولیت کو یقینی بنائیں گے۔ جماعت اسلامی کے کارکنان،ذمہ داران اورووکرز ہر گلی، محلے،چوک، بازار، مارکیٹ اورہر گھر و فرد تک جماعت اسلامی کا پیغام پہنچائیں گے اور ممبر شپ مہم کو بھرپور کامیابی سے ہمکنار کریں گے۔