لاہور(خصوصی نامہ نگار)تحریک منہاج القرآن لاہور کااجلاس مرکزی سیکرٹریٹ میں صدر لاہور پروفیسر ذوالفقار علی کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس میں استقبال ربیع الاول کے سلسلے میں مشعل بردار جلوسوں کے شیڈول اور روٹس کو حتمی شکل دی گئی۔ اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ لاہور کے تمام ٹاؤنز اور یونین کونسلز میں 100سے زائد مقامات سے استقبال ربیع الاول کے سلسلے میں مشعل بردار جلوس نکالے جائیں گے۔