معیاری تعلیم صرف کتابی علم تک محدود نہیں:آگاہی سیمینار 

لاہور (لیڈی رپورٹر) سی جی ایم اے فاؤنڈیشن نے تحصیل نوشہرہ‘ ضلع خوشاب میں ایک آگاہی سیمینار کا انعقاد کیاگیا جس میں معیار تعلیم‘ والدین کے کردار اور معاشرتی ذمہ داریوں کی اہمیت پر توجہ مرکوز کی گئی۔ والدین‘ اساتذہ اور کمیونٹی کے مختلف ممبران نے شرکت کی جو تعلیمی معیار کو بلند کرنے کے عزم میں شریک تھے۔ سیمینار میں معیار تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔ معیاری تعلیم صرف کتابی علم تک محدود نہیں ہے۔ یہ شخصیت سنوارتی ہے‘ کردار مضبوط کرتی ہے اور طلبہ کو عملی زندگی کے چیلنجز کے لئے تیار کرتی ہے۔ یہ تنقیدی سوچ‘ سمجھ بوجھ اور درست فیصلے کرنے کی صلاحیتوں کو بھی بہتر بناتی ہے‘ جو زندگیوں میں انقلاب لا سکتی ہے۔ والدین کو اپنے بچوں کو محبت بھرا اور محفوظ ماحول فراہم کرنا چاہئے۔ سی جی ایم اے فاؤنڈیشن کے چیئرمین حیدر اعوان نے اختتامی کلمات میں تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور تعلیمی اصلاحات کے لئے عملی اقدامات اٹھانے کے عزم کا اظہار کیا۔ 

ای پیپر دی نیشن