لاہور(خصوصی نامہ نگار) جامعہ عروۃ الوثقیٰ میں اربعین امام حسینؓ کی مناسبت سے ملک گیر اجتماع ہوا جس میں علماء کرام، معروف نوحہ خوان اور بلا تفریق ِمسلک و مذہب، عاشقانِ امام حسینؓ کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ ’’یزیدیت شکن و صہیونیت ستیز اربعین حسینی‘‘ سے خطاب میں علامہ سید جواد نقوی نے مکتب و تعلیمات اہل بیتؓ کے مقابلے میں بنو امیہ کے بنائے ہوئے مذہب اور مفتیوں کی جانب سے اسکی ترویج کو مسلمانوں کی ذلت کا سبب قرار دیا۔رسول اسلامؐ کے تعلیم کردہ دین کے مقابلے میں اس ذلت آمیز مذہب کی ترویج و تشریح سبب بنی ہے کہ بڑی بڑی افواج، ایٹمی طاقت رکھنے والی 2 سو کروڑ مسلمانوں اور 58 ممالک پر مشتمل جمعیت، 80 لاکھ یہودیوں کے سامنے ذلت سے گردن جھکائے کھڑے ہیں۔ اس کے برعکس، مکتب اہل بیتؓ، ظلم کیخلاف قیام کا درس دیتا ہے اور امام حسینؓ اور انکے اصحاب کی قربانی کو بطور اسوہ پیش کر کے واضح کرتا ہے کہ فرعون کے مقابلے میں امت کا کام اسے دریا برد کرنا اور اس کی ناک خاک میں رگڑ دینا ہے۔
اہل بیتؓ، ظلم کیخلاف قیام کا درس دیتا ہے:علامہ جواد نقوی
Sep 02, 2024