ملک کسی مذہبی یا لسانی گروپ کا نہیں بلکہ ہر پاکستانی کا ہے:فردوس عاشق اعوان 

Sep 02, 2024

لاہور(نیوزرپورٹر) استحکام پاکستان پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہمیں پوری دنیا کے سامنے اپنا سافٹ امیج پیش کرنا ہے۔ پاکستان ہے تو ہم ہیں۔ وہ گزشتہ روز بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کیلئے ہونیوالی تقریب سے خطاب کر رہی تھیں۔ انہوں نے کہا ہم سب کا مقصد پر امن پاکستان ہے۔ یہ ملک کسی مذہبی یا لسانی گروپ کا نہیں بلکہ ہر پاکستانی کا ہے۔ بلوچستان اور خیبر پی کے میں ہونیوالی دہشت گردی کی بھر پور مذمت کرتے ہیں۔ ملک دشمن قوتیں ہمیں آپس میں لڑانے کی کوشش کر رہی ہیں جبکہ بھارت سمیت بیرونی قوتیں اپنی سازشوں سے وطن عزیز کو کمزور کرنے کے خبط میں مبتلا ہیں لیکن ہم آپس میں اتحاد اور ملی یگانگت سے ایسی تمام سازشوں اور مذموم کوششوں کو ناکام بنائیں گے۔ 

مزیدخبریں