لاہور(نیوز رپورٹر) چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کی ہدایت پر نادہندگان سے ریکوری کا عمل تیز کردیا گیا۔ اس سلسلے میں ایک روز کے دوران 149 نادہندگان سے 37 لاکھ روپے سے زائد کی ریکوری کرلی گئی۔ نادرن سرکل میں15 نادہندگان سے 4 لاکھ 30 ہزار، ایسٹرن سرکل میں 28 نادہندہ سے5 لاکھ 40ہزار روپے کی ریکوری کی گئی۔ سینٹرل سرکل میں 18 نا دہندگان سے6 لاکھ 60 ہزار اور ساؤتھ سرکل میں 17 نادہندگان سے6 لاکھ 30ہزار روپے کی ریکوری کی گئی۔ ننکانہ سرکل میں 8 نادہندگان سے70 ہزار اور شیخوپورہ سرکل میں 20 نادہندگان سے7 لاکھ 40ہزار روپے کی ریکوری کی گئی، اوکاڑہ سرکل میں 4 نادہندگان سے 90 ہزار جبکہ قصور سرکل میں 39 نادہندگان سے 5 لاکھ 30ہزار روپے کی ریکوری کی گئی۔