اساتذہ کو درپیش مسائل پر حکومتی خاموشی احتجاج پر مجبور کر رہی ہے: رانا انوار الحق 

لاہور(لیڈی رپورٹر) پنجاب ٹیچرز یونین کے قائمقام مرکزی صدر رانا انوار الحق، رانا لیاقت، سعید نامدار، نادیہ جمشید، ملک مستنصر باللہ اعوان، مصطفی سندھو ،آغا سلامت، چوہدری محمد علی، میاں ارشد، رانا الیاس، چوہدری عباس، طارق زیدی، مرزا طارق، رانا خالد، طاہر اسلام، غفار اعوان، اسلم گھمن، اختر بیگ، مصطفی وٹو ودیگر نے کہا گرینڈ ٹیچرز الائنس پنجاب کی طرف سے 7روز قبل صوبائی وزیر تعلیم اور سیکرٹری تعلیم سکول پنجاب کو اساتذہ پنجاب کو درپیش مسائل و مطالبات سے آگاہ کرنے کیلئے خطوط ارسال کئے گئے کہ نئے سکول ٹائمنگ، شیڈول ، سکول نان پرفارمنگ کے نام پر پرائمری سکولوں کی پرائیویٹ مینجمنٹ، این جی اوز اور دیگر کو حوالگی، طلباء کو ہفتہ وار چھٹی جیسے اقدامات کی وجہ سے اساتذہ میں بے چینی واضطراب کے پایا جا رہا ہے۔ لہٰذا ان مسائل و مطالبات پر غور و خوض کر کے ان کو حل کیا جائے لیکن صد افسوس ارباب اختیار کی طرف سے کو مثبت پیش رفت نظر نہیں آ رہی۔ 4 ستمبر کو چوہدری بشیر وڑائچ کنوینر گرینڈ ٹیچرز الائنس کی قیادت میں ہونیوالے اجلاس میں شرکت کریں اور جو بھی لائحہ عمل طے ہو گا اس پر عمل درآمد کیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن