اسرائیل عالمی دہشت گرد ،امن  کا دشمن ہے:ادریس شاہ زنجانی

لاہور (کلچرل رپورٹر) سجادہ نشین حضرت میراں حسین شاہ زنجانی سید ادریس شاہ زنجانی نے کہا اسرئیل ہر حد پار کرچکا ہے۔ عالمی اداروں اور او آئی سی کی خاموشی مجرمانہ ہے۔ اسرائیل عالمی امن کا دشمن بن چکا ہے۔ دنیا نے اس کا ہاتھ نہ روکا تو تباہی یقینی ہے۔ اسرائیل کیخلاف عالمی عدالت کے فیصلے پر عمل کرایا جائے۔ مسلمانوں کیخلاف یہود کی سازشیں بے لگام ہوتی جارہی ہیں۔ بچوں اور خواتین پر حملے عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

ای پیپر دی نیشن