لاہور(خصوصی نامہ نگار) حکومت سسٹم چلانے میں بری طرح ناکام ہو چکی اسکو گھر جانا چاہیے۔ مہنگائی میں اضافے سے لوگوں کو زندگی گزارنا مشکل ہوگیا سینیٹر مشتاق کی گرفتاری باعث شرم ہے۔ یہ بات جماعت اہلحدیث کے امیر مولانا حافظ عبد الغفار روپڑی نے کہی۔ انہوں نے کہا حکومت ملک میں سسٹم چلانے میں بری طرح ناکام ہو چکی۔ جو حکمران خود حکومت چلانے کیلئے سہارے ڈھونڈ رہے ہوں انہیں اقتدار میں رہنے کا کوئی حق نہیں۔ مہنگائی عروج پر پہنچ چکی ہے۔ لہٰذا حکمران ملک اور عوام پر رحم کریں اور عوام کی جان چھوڑ دیں۔ دہشت گردی دوبارہ عروج پکڑ رہی ہے۔ ملکی سلامتی کیلئے سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل بیٹھنے کی ضرورت ہے۔ کشمیر اور فلسطین کیساتھ اظہار ہمدردی کرنیوالوں پر آندھا دھند تشدد اور گرفتاریاں اپنے آقاؤں کو خوش کرنے کی کوشش ہے۔