لاہور(خصوصی نامہ نگار)روضہ مقدس امام حسین عراق کے نمائندہ وفد نے گزشتہ روز جامعہ نعیمیہ کادورہ کیا۔ جہاں پرانہوں نے چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹرمحمدراغب حسین نعیمی سے ملاقات کی اورعالم اسلام کے اتحاد ودیگر اسلامی امورپر تبادلہ خیا ل کیا۔ وفدنے ڈاکٹرسرفراز نعیمی شہید،مفتی محمدحسین نعیمی کے مزارت پر حاضری دی اورفاتحہ خوانی کی۔ وفدنے محدث اعظم کچھوچھوی لائبری ہال کابھی دورہ کیا۔ عراقی علماء کے مہمان وفد کوجامعہ نعیمیہ کے تعلیمی و فلاحی سرگرمیوں بارے تفصیلی آگاہ کیا گیا۔ عراقی علماء کے و فد میں الشیخ احمد الثمری، الشیخ سید محمدتقی البحاج،علامہ عباس وزیری،سید اسد نقوی شامل تھے۔ وفد نے 18ستمبرکواسلام آبادمیں ہونیوالی مولدالنبی کانفرنس میں شرکت کی دعوت بھی دی۔ مہمان وفد سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی کہا نبی کریمؐ کی ذات اقدس پرپوری مسلم دنیا متحدہے۔